Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ، تعداد 12 ہوگئی

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان محسن رضا کینیڈا میں لاپتا ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا فضائی میزبان محسن رضا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں لاپتا ہوا۔ محسن رضا کو 13 اکتوبر کو کراچی کی پرواز کے لیے رپورٹ کرنا تھا۔ پی کے 784 پر تعینات فضائی میزبان پرواز سے قبل ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔ اسلام آبادسے تعلق رکھنے والے فضائی میزبان کے لاپتا ہونے کا انکشاف پرواز کے لئے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران ٹورنٹو میں مبینہ سلپ ہونے والے پی آئی اے فضائی میزبانوں کی تعداد 12 سے زائد ہو گئی۔ فضائی میزبانوں کے پاسپورٹس ٹورنٹو میں ائیر لائن حکام کے پاس جمع کروانے کی پالیسی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے لاپتا کریو کےمتعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ قصوروار ثابت ہونے پر ائیر لائن قوانین کے تحت سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی جس میں ملازمت سے برخاستگی بھی شامل ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں