Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی ڈویژن ریلوے کو ماہ ستمبر میں 2ارب سے زائد کی ریکارڈ آمدنی ہوئی

ماہ ستمبر میں کراچی ریلوے فریٹ اور مسافر ٹرانسپورٹیشن کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی ڈویژن نے 15،264 ریلوے ویگنز کے ذریعے کارگو اندرون منتقل کیا۔ ٹرین کارگو آپریشن میں 4لاکھ 55ہزار 588 ٹن سامان منتقل کیا گیا۔ کراچی ڈویژن ریلوے نے 2ارب37 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زیادہ آمدنی حاصل کی۔ کراچی ڈویژن کو کارگو آپریشن سے 42 فیصد اضافے سے 71 کروڑ 10 روپے زیادہ آمدنی ہو ئی۔

چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 6 ارب 67 کروڑ 70 لاکھ روپے آمدنی ہوئی، کراچی ڈویژن سے پہلی سہ ماہی کے دوران 12لاکھ 74ہزار 471 مسافروں نے سفر کیا۔

کراچی ڈویژن سے میل ایکسپریس اور انٹرسٹی ٹرینوں کی وقت کی پابندی 89.79 فیصد رہی۔ کراچی ریلوے ڈویژن نے فریٹ و مسافرٹرین آپریشن میں16.24فیصد زیادہ آمدنی حاصل کی۔ کراچی ڈویژن نے 10 ارب 54 کروڑ 60 روپے کی آمدنی حاصل کی۔ کراچی ریلوے ڈویژن کی غیر معمولی کارکردگی قابل تحسین ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں