Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں خاتون نے لفٹ لینے کے بہانے موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون نے لفٹ لینے کے بہانے موٹرسائیکل سوار کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا اور نقدی اور موبائل لیکر فرار ہوگئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ شہری نے عوامی کالونی تھانے میں درخواست جمع کرائی جس میں اس نے بتایا کہ کورنگی سنگر چورنگی پر خاتون نے روک کر لفٹ مانگی، نقاب پوش مسلح ملزمہ کے بیک اپ پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار3 ملزمان تھے۔

شہری نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ کورنگی نمبر5 ماڈل پارک کے پاس ملزمہ کو موٹرسائیکل نے اترنے کا کہا، ملزمہ موٹرسائیکل سے اتری اور ہینڈبیگ سے اسلحہ نکال کر میرے سینے پر رکھ دیا

متاثرہ شہری مزید بتایا کہ ملزمہ نے نقدی رقم اور موبائل فون لوٹا اور موٹرسائیکل سوار ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گئی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں