Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

اداکارہ صباقمر پاکستان میں بچوں کے حقوق کی پہلی قومی سفیر مقرر

اقوام متحدہ (یو این) کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف نے اداکارہ صبا قمر کو ملک کا پہلا بچوں کا قومی سفیر تعینات کردیا۔۔ صبا قمر کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا، جس کا مقصد لڑکیوں کے حقوق اور دنیا بھر میں اُنہیں درپیش مشکلات کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا ہے۔

صبا قمر خصوصی طور پر بچوں پر تشدد، انہیں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے، ان کی ذہنی صحت اور کم عمری کی شادی جیسے اہم اور سنگین مسائل پر آواز اٹھائیں گی۔ صبا قمر نے اہم ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونیسیف میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے۔ جہاں بھی ہوں ہر بچے کے لیے ہر حق کے حصول کے ہمارے مشترکہ مشن کی بازگشت کروں گی۔

یونیسیف پاکستان کی قومی سفیر کے طور پر صبا قمر کو اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کے حقوق اور نوجوانوں کو متاثر کرنے والے مسائل، جیسے کم عمری کی شادی، ذہنی صحت، تعلیم کی کمی، صنفی مساوات، موسمیاتی تبدیلی، تشدد، استحصال اور بچوں کی غربت کے اثرات اور ان کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1کروڑ90لاکھ چائلڈ میرجز ہوئی ہیں، جوعالمی سطح پر چھٹے نمبر پر ہے۔ نصف سے زیادہ نوعمر لڑکیاں اپنی 18ویں سالگرہ سے پہلے حاملہ ہو جاتی ہیں جو ماں اور بچے کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔

پاکستان میں یونیسف کے سربراہ عبداللہ فاضل کا کہنا ہے کہ صبا خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی ایک مضبوط محافظ ہیں۔ ہم اُن کے ساتھ مل کر پاکستان میں بچوں کو درپیش چند بڑی مشکلات کی جانب توجہ مبذول کرانے اور ہر بچے کو اس کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد دینے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لانے کے منتظر ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں