کراچی سمیت پاکستان کے ایئرپورٹ پر ای گیٹس منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کرکے 25 اکتوبر کردی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس تنصیب منصوبے کی بولی جمع کرانے کے لیے پہلے تاریخ 10 اگست تھی۔ ای گیٹس ٹینڈر کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کی گئی،اب تیسری بار ای گیٹس منصوبے کے لیے ٹینڈرکی تاریخ 25 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔
ای گیٹس منصوبےپر 2 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی۔ ای گیٹس منصوبہ پہلے کمرشل ڈاریکٹوریٹ دیکھ رہا تھا، ڈی جی ائیرپورٹس اتھارٹی کی ہدایت پر ای گیٹس منصوبہ انجینئرنگ ڈاریکٹوریٹ کو دیا گیا۔
ای گیٹس لگنے سے ملک کے بڑے ایئرپورٹ پر مسافروں کو تیز ترین امیگریشن ہوسکے گی۔