Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں ستمبر کے دوران 5 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں، سب سے زیادہ کونسے جرائم رپورٹ ہوئے؟

کراچی میں ماہ ستمبر کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں

سیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے ماہ ستمبر میں ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار پرمبنی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی مجموعی طورپر 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں شہر کے مختلف علاقوں سے 656 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں جبکہ 3385 چوری ہوئیں، ڈاکوؤں نے شہریوں سے ایک مہینے کے دوران 1737 موبائل چھینے جبکہ اغوا برائے تاوان کے 3 اور بھتہ خوری کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے۔

واضع رہے کہ 21 اگست کو ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کراچی کرمنلز کیلیے اب فیورٹ نہیں رہا اور اب کرمنلز کو ٹارگٹ کرنے کا آغاز ہو چکا ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا تھا کہ اسٹریٹ کرائم میں کمی آگئی ہے بائیکس اور گاڑیوں کی چوری چھیننے کی وارداتوں میں کمی ہوئی، رینجرز کے ساتھ مل کر آپریشنز کو بڑھایا ہے 2 کروڑ 50 لاکھ کی آبادی میں کرائم کو ختم تو نہیں البتہ کم کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مزاحمت پر قتل اور زخمی کے واقعات نہیں ہو رہے، ماضی میں مزاحمت پر قتل اور زخمی ہونے والے واقعات بڑھ گئے تھے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں