پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر راجہ اظہر کہتے ہیں کہ کراچی پر کسی کی توجہ نہیں، کراچی میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔
راجہ اظہر نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی حکومت اہم موقع پر سندھ پولیس کو اسلام آباد بھجوا رہی تھی۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پکڑنے کے سوا سندھ حکومت کو کوئی کام نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے میں 3 غیر ملکی جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں ائیرپورٹ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خاتون، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں
دھماکے کے زخمی مخلتف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، دہشت گردی کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیر ملکی سوار تھے