Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گداگروں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی،مزید79 گداگرگرفتار

کراچی انتظامیہ کی پیشہ ور گدا گروں کےخلاف مہم جاری ہے گزشتہ دو روز میں 79 گداگر گرفتار کئے گئے ہیں۔تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اہنے ضلع میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم میں کارروائی کی رپورٹ ہفتہ کو جمع کرائی ہے جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انھوں نے مارچ میں مہم شروع کی تھی اب تک انھوں نے 127 گداگروں کو گرفتار کیا ہے مہم میں اب تک مجموعی طور پر 205 گداگر گرفتار کئے گئے ہیں۔

کراچی انتظامیہ نے گداگروں کی روک تھام کے لئے بحالی سینٹر قائم کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں مختلف ڈپٹی کمشنرز نے  بحالی سینٹر کے لئے جگہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

 کمشنرکراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدائت کی ہے  کہ وہ گداگروں کی روک تھام کے لئے موثر کارروائی کریں یقینی بنائیں کہ وہ دوبارہ نہ آئیں۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک سگنلز چوراہوں، اور شاہراہوں  پر  پیشہ ورگداگروں  کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد عباسی کے مطابق طارق روڈ سے 6 پیشہ ور گداگر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کئے گئے ہیں۔ ضلع غربی میں قطر اسپتال اور  گی سے 4 گرفتار کئے گئے  کیماڑی میں 18 گداگر غائب شاہ مزار  34 مارکیٹ اور منگھوپیر روڈ سائٹ علاقہ سے گرفتار کئے گئے کورنگی سے 24 گداگر گرفتار ملیر ضلع سے 18 اور ضلع وسطی سے 9 گداگر گرفتار کئے گئے ہیں,

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts