کراچی میں سہراب گوٹھ کے نالے میں 2 بچے ڈوب گئے، ریسکیو نے 1 بچے کو بحفاظت نکال لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آج صبح سہراب گوٹھ میں ڈوب جانے والے دوسرے بچے کی تلاش کا عمل دوبارہ جاری ہے کیونکہ رات گئے اندھیرے کے باعث نالے میں بچے کی تلاش کا عمل روک دیا گیا تھا۔
سہراب گوٹھ میں نالے میں 12 سالہ اسماعیل اور 10 سالہ سلیمان کھیلتے ہوئے گر گئے تھے۔ ریسکیو 1122 نے ایک بچے اسماعیل کو بحفاظت نکال لیا جبکہ سلیمان کی تلاش جاری ہے۔
اس حوالے سے بچے کے رشتے دار سردار اعظم نے کہا ہے کہ 10سالہ سلیمان اپنے دوست کے ساتھ کھیلنے کے دوران ندی میں گرا۔ سردار اعظم کا کہنا ہے کہ اسماعیل کو ندی سے نکال لیا گیا تھا، جبکہ سلیمان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا