Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین

وفاقی حکومت دسمبر 2024 میں گرین لائن بس سروس سندھ حکومت کے حوالے کرے گی

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گرین لائن بس سروس کے آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن،  ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال حکیم دایو، سی ای او ٹرانس کراچی  شمائلہ محسن اور دیگر نے شرکت کی،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو گرین لائن   منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

اجلاس میں گرین لائن منصوبے کو اورنج لائن سے جوڑنے والے منصوبے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی،سینئر وزیر شرجیل  انعام میمن کی جانب سے گرین لائن کو اورنج لائن سے جوڑنے والے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں جاری آپریشنز، یوٹیلیٹی سروسز، اور گرین لائن بس سروس کے لیے سبسڈیز  پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا

اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا ایک اہم جزو ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے  گرین لائن  منصوبہ دسمبر 2024 میں حکومت  سندھ کے حوالے کر دیا جائے گا۔چاہتے ہیں کہ  گرین لائن کو اورنج لائن کو جوڑنے والا منصوبہ دسمبر 2024 سے پہلے ہی مکمل ہوجائے۔وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن کے آپریشنز کے لئے 2 ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے، حکومت سندھ اس پر نظرثانی کرے گی

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ وفاق سے حکومت سندھ کو منتقل ہونے کے بعد شہریوں کے لیے  ٹرانسپورٹ مزید موثر اور  بہتر بنانے کے لئے اس میں مزید بسیں شامل کی جائیں گی۔پہلے سے جاری  حکومت سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں  کی وجہ سے  عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کراچی کا دیرینہ مسئلہ رہا ہے، چاہتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں  مزید بہتری لائی  جائے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں