Search
Close this search box.
کراچی صحت تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں بچوں میں ہیپاٹائٹس اے پھیلنے کا انکشاف، ڈاکٹرز کی پیراسٹامول استعمال نہ کرنے کی ہدایت

کراچی میں ہیپاٹائٹس اے کی بیماری بچوں میں پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق شہر کے ایک نجی اسپتال میں ہیپاٹائٹس اے کا شکار یومیہ 4 سے5 بچے رپورٹ ہورہے ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے پیڈیاٹرک ڈیپارٹمنٹ کی ایچ او ڈی ڈاکٹر فائزہ جہاں نے بتایا ہے کہ اسپتال میں ہیپاٹائٹس اے کا شکار یومیہ 4 سے5 بچے آ رہے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس اے کی علامات میں آنکھوں کاپیلا پن، الٹیاں، بار بار بخار، پیٹ، گلے اور جسم میں درد شامل ہے۔

ڈاکٹر فائزہ کے مطابق ویکسین اور احتیاط سے ہیپاٹائٹس اے سے بچا جا سکتا ہے۔ ہیپاٹائٹس اے سے بچاؤ کے لیے پانی ابال کر پیا جائے اور پیراسٹامول استعمال نہ کی جائے کیونکہ یرقان میں جگر میں بہت سوزش ہوتی ہے اور پیراسٹامول سے جگر فیل ہو سکتا ہے۔

واضع رہےکہ شہر کراچی میں چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا کے کیسزمیں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ماہرین صحت کہتے ہیں 60 فیصد کیسز نجی اور سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں رپورٹ ہورہے ہیں صبح اور شام کے اوقات کی اوپی ڈی میں آنیوالے مریضوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں جبکہ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائے جانے والے مریضوں میں زیادہ تعداد چکن گونیا میں مبتلا شہریوں کی ہوتی ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں