Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کاروبار دنیا تازہ ترین نمایاں

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ٹرانس شپمنٹ پورٹ کے لئے معاہدہ

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مارسک کے ٹرانس شپمنٹ پورٹ کے لیے پائیدار بندرگاہوں اور انفراسٹرکچر میں شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی تجارت کے لیے بندرگاہوں کو جدید بنانا ہے۔

اس معاہدے کی تکمیل میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں نے اہم کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کی معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

معاہدے پر ڈنمارک کے وزیر صنعت، کاروبار اور مالیاتی امور مورٹن بوڈسکوف نے دستخط کئے،پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نےمعاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزارت خزانہ، صنعت و تجارت کے وزراء اور ایس آئی ایف سی کے عہدیداران بھی موجود تھے

دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل جائیں گے، معاہدے سے بین الاقوامی کمپنی مارسک پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ پورٹ بزنس کا آغاز کر دے گی،معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پاکستان اور ڈنمارک کے سفراء نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں