Search
Close this search box.
کھیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کا آج سے یواے ای میں آغاز، پاکستانی ٹیم پہلے ہی روز سری لنکا کے مدمقابل ہوگی

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز آج سے یو اے ای میں ہورہا ہے، یہ ٹورنامنٹ 18 دن جاری رہے گا اور اس میں 10 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج سے یو اے ای میں انعقاد ہو نے جا رہا ہے۔ میچز دبئی اور شارجہ کے اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔ ٹرافی جیتنے کی جنگ 18 دن جاری رہے گی اور اس میں 10 ٹیمیں میدانوں میں اتریں گی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ آئی سی سی نے ان دس ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان اور اس کے روایتی حریف بھارت سمیت آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شارجہ کے میدان میں ٹکرائیں گے جب کہ آج ہی دوسرے میچ میں پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کے مدمقابل ہوگے اور یہ میچ مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شروع ہوگا۔ پاکستا ن ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت ورلڈ کپ کی سب سے کم عمر کپتان فاطمہ ثناء کریں گی-

ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 6 اکتوبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ دونوں سیمی فائنل بالترتیب 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جب کہ فائنل 20 اکتوبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ویمنز ورلڈ کپ 2024 پہلا آئی سی سی کا خواتین ایونٹ ہے جس میں انعامی رقم مینز ورلڈ کپ کے مساوی یعنی 2.3 ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 2009 میں ہوا تھا اور اولین ٹرافی انگلینڈ نے اٹھائی جس کے بعد 2010، 2012 اور 2014 میں آسٹریلیا نے لگاتار تین بار میگا ایونٹ جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں