Search
Close this search box.
کراچی صحت تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں موسم کے بدلتے ہی بخار کی مختلف اقسام تیزی سے پھیلنے لگیں

شہرقائد میں موسم کے بدلتے ہی بخار کی مختلف اقسام بھی تیزی سے پھیلنے لگیں ہیں طبی ماہرین کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں یومیہ وائرل انفیکشنز کے تقریباً ڈھائی سو تک کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق مختلف اقسام کے مچھر شہر میں ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا جیسے وائرل امراض پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں ایک دن میں ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا کی علامات کے ساتھ 50 سے زائد مریض آرہے ہیں۔ کراچی میں رواں سال اب تک ڈینگی کے ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور ایک شخص انتقال بھی کرچکا ہے۔ شہر میں ملیریا کے ڈیڑھ ہزار جبکہ چکن گونیا کے ڈیڑھ سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ بیماریوں کا سبب بننے والے مچھروں کے خاتمے کےلیے شہر میں اسپرے مہم میں تیزی لائی جائے، مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی ان بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلعی ٹیمیں شہر میں اسپرے مہم انجام دے رہی ہیں۔

وائرل انفیکشنز کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ضروری ہے ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے اور اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے تاکہ ان امراض سے کسی حد تک بچا جاسکے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں