Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین خصوصیت

کراچی ایئرپورٹ پر مسقط سے پشاور جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے مسقط سے پشاور جانے والی طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ ہر ہنگامی لینڈنگ کی۔ پرواز پی کے 260 مسقط میں روانگی کے بعد تقریباً آدھے گھنٹے بعد پاکستان کی فضائی حدود میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تربت پر پرواز کے دوران طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ محض 7 منٹ میں 36 ہزار فٹ کی بلندی سے 8 ہزار فٹ پر آگیا۔ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی اور رخ کراچی کی طرف موڑ لیا، پائلٹ 8 ہزار فٹ سے کم بلندی پر طیارے کو کراچی لایا۔ طیارے نے 7 بجکر 8 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق انجینیئرنگ اور مرمت کی سہولیات ہونے کے باعث جہازوں کو کراچی بیس لایا جاتا ہے، پرواز کو احتیاطاً کراچی لینڈ کروایا گیا اور تمام ایسے اقدامات کیے گئے جس سے فضائی حفاظت کو کسی قسم کا رسک نا ہو۔ مسافروں کو دوسرے طیارے پر کراچی سے پشاور روانہ کیا گیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں