Search
Close this search box.
کراچی صحت تازہ ترین نمایاں خصوصیت

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹرز نے محکمہ صحت کو تین دن کا الٹی میٹم دے دیا

جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر انتظامیہ اور محکمہ صحت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ تک تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں تو سروسز کا بائیکاٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹرز نے احتجاج کیا۔ ڈاکٹرز نے انتظامیہ اور محکمہ صحت سندھ کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر بدھ تک تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں تو اسپتال کی سروسز کا بائیکاٹ کریں گے۔

مظاہرین کاکہنا ہے ہمیں 4 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی، ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہیں دی گئیں، جناح اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 4 ماہ سےتنخواہیں نہیں مل رہیں، سنگین ماہی بحران کا شکار ہیں۔ گھر کے امور چلانا مشکل ہوگیا ہے، اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں۔

مظاہرین نے کہا ہے کہ اسپتال انتظامیہ مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔ اسپتال میں آنیوالے مریضوں کے لئے ایکسرے ،الٹرا ساونڈ ،ایم آر آئی سمیت مختلف ٹیسٹ چیلنج بن چکے ہیں، مریضوں کواسپتال میں ادویات تک فراہم نہیں کی جاتیں، جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں بنیادی سہولتیں بھی نہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں