Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کاروبار تازہ ترین

پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی ‏سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں 1500 روپےکا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ سونا 2 لاکھ 77 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ہے، دس گرام سونے 1285 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے کا ہو گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، قیمت میں 12 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 2665 ڈالر پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں