Search
Close this search box.
خصوصیت صحت تازہ ترین

اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ڈینگی بخار میں واضح اضافہ سامنے آنے پر الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے بعد ڈینگی وبا میں اضافہ ہوا ہے، ستمبر سے شروع ہونے والے ڈینگی کیسز اکتوبر میں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں ڈینگی وبا کے خطرات زیادہ ہیں جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور لاڑکانہ شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 10 سال سے اس وباء نے شہریوں کی صحت کو متاثر کیا ہے، طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے 2 گھنٹے قبل ڈینگی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ درجہ حرارت 16 ڈگری سے کم ہونے پر ڈینگی میں واضح کمی آتی ہے۔

ڈینگی کی روک تھام کے لیے اسٹیک ہولڈرز نیشنل ہیلتھ ایجنسی اور ڈینگی کنٹرول سینٹرز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں