Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمت میں کمی،فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1508 روپے ہوگئی

گزشتہ ہفتےکے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1508 روپے ہوگئی۔

ادارہ شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق ختم ہونے والے گزشتہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1508 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.68 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1519 روپے ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح 19 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.36 فیصدکم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1398 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1474، راولپنڈی 1463، گوجرانوالہ 1520، سیالکوٹ 1500، لاہور 1550، فیصل آباد 1520، سرگودھا 1500، ملتان 1503، بہاولپور 1540، پشاور 1543 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1480 روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340 ،حیدر آباد 1337، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1440 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1393 روپے ریکارڈکی گئی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں