پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے رواں سال کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ ملک بھر میں رواں سال ا یم ڈ ی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہوگا۔ کراچی میں ٹیسٹ این ای ڈی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں لیا جائے گا۔
کراچی کے 13 ہزار طالب علم ٹیسٹ دیں گے جبکہ سندھ بھر سے 38 ہزار امیدوار شریک ہوں گے۔ ملک بھر سے مجموعی طور پر رواں سال 1 لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار ٹیسٹ دیں گے جس کی ذمے داری ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو دی گئی ہے۔
دوسری جانب طالب علموں کی جانب سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
Please mam help us plz in delay mdcat for at least 3 weeks. You are our last hope #DelayMdcat2024
— Waqas Khan (@Waqas_Speakx) September 16, 2024
متعدد طالب علموں کی جانب سے ٹیسٹ کو 3 سے 4 ہفتوں تک ملتوی کرنے کا کہا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر #Delaymdcat کے ٹرینڈ سے طالب علم مسلسل پوسٹ کررہے ہیں۔
Plz delay mdcat for 1 monthh@MaryamNSharif @Actually_voLF @sharjeelinam @MNBUrdu @Mnasirbuttt @Amina_HSheikh @MNAZahra_Fatemi@RubinakhalidPPP@MNAmandokhail@AzraPechuho @SdqJaan #delaymdcat @uhslhrofficial #DelayMdcat2024 #delaymdcat pic.twitter.com/kzBLUpErLO
— Victory Vortex (@vortexvictory) September 14, 2024
طالب علموں کا کہنا ہے کہ ایف ایس سی کے نتائج کے بعد ایم ڈی کیٹ کی تیاری کیلئے مشکل سے ایک سے ڈیڑھ ماہ ہی ملا ہے۔
Reasons meriting delay of MDCAT2024
1. Hardly 1 to 1.5 months post FSC examination for preparation.
2. Past practise of atleast giving 3 months for preparation.
3. Sizeable number of students agitating their concern and just seeking 3 weeks time.
4. Students unable to…
— Muhammad Ahmad Pansota (@Pansota1) September 16, 2024
طلبہ اے آئی کی مدد سے مختلف تصاویر کے ذریعے بھی ٹیسٹ کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
#DelayMdcat2024 pic.twitter.com/ZL8JMbourT
— AyeshaHusnain (@AnvishaKze43205) September 16, 2024
طالب علموں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹیسٹ کو ملتوی کرنے سے متعلق ہزاروں ٹوئٹس کی جاچکی ہیں۔