Search
Close this search box.
کراچی

لانڈھی میں گھر کے پانی کے ٹینک سے خاتون اور 2 بچیوں کی لاشیں برآمد

کراچی میں لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب بختاور گوٹھ میں خاتون نے تین بچیوں کو پانی کے ٹینک میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا لی،واقعے میں ماں اور دو بچیاں جاں بحق، ایک بچی نے ٹینک میں لوہے کے زینے کو پکڑ کر جان بچائی، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون ذہنی مریضہ تھی، پہلے بھی خودکشی کی کوشش کر چکی تھی۔

جاں بحق خاتون کی شناخت شائلہ جبکہ بچیوں کی شناخت یسریٰ اور روہاب کے نام سے کی گئی،واقعے میں بچ جانے والی بچی سمیرا کا کہنا ہےکہ ماں نے مچھلی دکھانے کے بہانے بلایا اور دھکا دے دیا۔میں نے ٹینک میں لوہے کا زینہ پکڑ کر جان بچائی
اہل خانہ کہتے ہیں خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔وہ پہلے بھی خودکشی کی کوشش کر چکی تھی۔ خاتون کے دیور کا کہنا ہے کہ میں اور میرا بھائی کام پر گئے تھے، اہل محلہ نے واقعے کی اطلاع دی، تینوں بھتیجیاں اور بھابھی گھر پر اکیلے تھیں۔

پولیس حکام کہتے ہیں کی بچیوں کی لاشوں کوگلی میں موجود پولیو ٹیم نے ٹینک سے نکالا۔بچ جانیوالی بچی ماں کے کودنے سے پہلے ٹینک سےنکل گئی تھی۔بچیوں کو ٹینک میں پھینکنے کے بعد ماں نے ایک بار بچانے کی بھی کوشش کی ممکنہ طور پر بچوں کو پھینک کر پھر بچانے کے دوران تینوں کی موت ہوئی۔ جاں بحق خاتون اور بچیوں کا آبائی تعلق سوات کے علاقے سے تھا۔ خاتون کا شوہر دیہاڑی دار مزدور ہے اور اس کی ایک بیوی پہلے بھی انتقال کر چکی ہے، جس سے ایک بیٹا بھی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں