کراچی کے وکیل بیرسٹرراہرار جاوید بھٹو نے پاکستان سے لندن پارسل پہنچانے میں ناکامی کے خلاف کنزمر کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ کنزیومر کورٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے پاکستان پوسٹ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے12 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسے گزشتہ سال لندن میں لنکن ان میں اپنی گریجویشن میں شرکت کرنا تھی، پاکستان پوسٹ کے ذریعے فروری میں ضروری دستاویزات لندن بھجوائی تھیں، تقریب میں شرکت کے لیے یہ دستاویزات وہاں پہنچنا لازمی تھیں۔
اہرارجاوید بھٹو کے مطابق پاکستان پوسٹ کی یقین دہانی پر میں نے ریٹرن ٹکٹس بھی بک کروائے، تاہم پاکستان پوسٹ مقررہ وقت پر دستاویزات نہیں پہنچا پایا، پاکستان پوسٹ کے خلاف کیس کیا مگر اُن کی طرف سے مجھ پر کوئی جرح نہیں کی گئی۔
درخواست گزار کے مطابق پاکستان پوسٹ کےخلاف 2 لاکھ 46 ہزارٹکٹس ، 10 لاکھ روپے جرمانہ اور 60 ہزار کیس کے اخراجات کا دعویٰ کیا، عدالت نے تمام دلائل کی روشنی میں پاکستان پوسٹ کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔