پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مقامی سطح پر موبائل فون تیار ہونے کے باوجود ایک ارب ڈالر سے زائد کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مقامی سطح پر موبائل فون تیار ہونے کے باوجود رواں مالی سال 2023-24کے دوران موبائل فون کی درآمد میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کیساتھ مجموعی طور پر ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں آئی پیڈ اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین بیرون ملک سے درآمد کیے گئے موبائل فونز خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں