Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

ملک میں 50 فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، جیو نیوز کے مطابق قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہی قانونی سگریٹس کی فروخت میں 80 کروڑ اسٹک کی کمی ہوئی ہے اور جولائی تا ستمبر کی فروخت کا حجم 7.1 ارب سے کم ہو کر 6.3 ارب اسٹکس پر آگیا ہے۔ رواں سال قانونی سگریٹس کی مارکیٹ سیل میں 4 ارب روپے کی کمی کا خدشہ ہے۔ صرف ایک برانڈ کی سالانہ فروخت 66 کروڑ سے کم ہوکر 30 کروڑ روپے پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی کی سفارشات اور وزیر اعظم کی منظوری کے باوجود ایس آر او جاری نہیں ہو سکا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے ایس آر او جاری نہ ہونے کے باعث 25 ملین ڈالر سگریٹ ایکسپورٹ کا پہلا آرڈر کینسل ہوا ہے۔ پاکستان سے کینسل آرڈر، بنگلہ دیش نے متعلقہ سگریٹ ایکسپورٹ آرڈر حاصل کر لیا ہے، ایک ماہ کے اندر بنگلہ دیش نے 10 سگریٹ پیکٹ تیار کر کے سوڈان برآمد بھی کر دیے ہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں