نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کراچی سمیت صوبے کی مختلف جیلوں میں قید نابالغ قیدیوں کو قانونی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے 385 نابالغ قیدیوں کو قانونی مدد دینے کیلئے محکمہ قانون کو ہدایت کردی ہے۔ نگراں وزیراعلی سندھ کے مطابق نابالغ قیدی کراچی، حیدرآباد اور سکھر جیلوں میں قید ہیں۔
نابالغ قیدیوں میں 168 کی عمر 17 سال، 106 کی 16 سال اور 100 کی 18 سال ہے۔ 8 قیدیوں کی عمر 15 سال، 2 کی 14 اور ایک قیدی کی 13 سال کا ہے۔
نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ہدایت کی ہے کہ نابالغ قیدیوں کے مقدمات چلانے کیلئے محکمہ قانون ان کی قانونی مدد کرے۔ ہمیں ان بچوں کو بہتریں انسان بنانے کیلئے بھی اقدامات کرنے ہیں۔
اگر ان بچوں کو ایسے ہی جیلوں میں رکھا گیا تو ان کی شخصیت تباہ ہوجائے گی، محکمہ قانون ان نابالغ قیدیوں کی بھرپور قانونی مدد کرے۔