پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمدندیم اعوان کا کہنا ہے کہ مفاد پرست سیاستدانوں نے کراچی کو تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ملک میں مہنگائی اوربے روزگاری کاراج ہے۔
نیوکراچی ٹاؤن میں تنظیمی اجلاس سے خطاب میں احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ ہی پاکستان کو معاشی، سیاسی اور آئینی بحران سے عوامی حکومت ہی نکال سکتی ہے۔ عوام اور مختلف سیاسی کارکنوں کی مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت مرکزی مسلم لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔
احمدندیم اعوان کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کے دروازے تمام مکاتب فکر اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔
تنظیمی اجلاس کے موقع پر نیوکراچی ٹاؤن کے نئے عہدے داران میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں نےپاکستان کو ایک خطرناک دلدل میں لاکھڑا کیا ہے۔
مرکزی مسلم لیگ کے صدر نے کہا کہ کراچی شہر کے وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹے گئے ہیں۔ لسانی سیاست نے کراچی کو تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ لسانی سیاست کو کراچی کے عوام نے اب مسترد کردیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔مرکزی مسلم لیگ عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ جس کے دروازے تمام مکاتب فکر اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔
احمد ندیم اعوان کے مطابق آئے روز عوام اور مختلف سیاسی کارکنوں کی مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت مرکزی مسلم لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔انہوں نے کارکنان اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ کارکنان انتخابات کی بھرپور مہم چلائیں۔م رکزی مسلم لیگ کی دعوت گھر گھر گلی محلہ میں پہنچیں۔