Search
Close this search box.

نواز شریف کی وطن واپسی پر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان، 10 ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دیں گے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی اکیس اکتوبر کو وطن واپسی پر سکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دیدیا گیا۔

نواز شریف کی گریٹر اقبال پارک آمد کیلئے شاہی قلعہ میں ہیلی پیڈ تیارہوگا۔ دس ہزار سے زائد اہلکارسکیورٹی فرائض سرا نجام دیں گے۔،400 سے زائد کیمروں سے براہ راست جلسے کی مانیٹرنگ ہوگی ۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی واپسی پرمسلم لیگ ن کی سیاست کا پارہ کتنا بڑھے گا، پولیس انٹیلی جنس رپورٹس پر سیکیورٹی انتظامات کی سروے رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 21 اکتوبر کو پنجاب بھر سے ایک لاکھ 20 ہزار افراد کا مینار پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، 11 ہزارگاڑیاں لاہورمیں داخل ہوں گی ۔

چیف ٹریفک پولیس مستنصرفیروز کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کے قافلوں کے شہر میں داخلے کا ٹریفک پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے،بند روڈ اور رنگ روڈ کو پارکنگ پوائنٹس قرار دیدیا گیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق سیاسی گہما گہمی میں امن و امان برقرار رکھنے اور وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کے لیے ایلیٹ فورس اور اسپیشل برانچ کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں