پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 10 ہزار روپے کی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی کمی آگئی۔ ملک بھر میں سونا فی تولہ ساڑھے 10 ہزار روپے سستا ہوگیا۔ 10 گرام سونا بھی 9 ہزار کے قریب سستا ہوگیا۔

جیو نیوز کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 10 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 9002 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 90 ہزار 586 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 1926 ڈالر فی اونس ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts