Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص آہنی دیوار ثابت ہوا،مفتی تقی عثمانی

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کراچی میں "بُنْيَان مَّرْصُوْص کانفرنس ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص دشمن کے خلاف ایک آہنی دیوار ثابت ہوا، جس نے بھارت کو 1965 کے بعد ایک بار پھر دھول چٹادی۔

انہوں نے کہا کہ "ہماری افواج نے ہمیں خوشی کا دن دکھایا۔ مدتوں بعد ایسا منظر دیکھنے کو ملا کہ جہاں صرف عبادت گاہوں یا شہری آبادی کو نہیں، بلکہ دشمن کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ ایک واضح اور منظم کارروائی تھی جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔”

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پاکستان کی فتح صرف مادی قوت یا ہتھیاروں کی بنا پر نہیں بلکہ اللہ پر توکل، شجاعت اور اتحاد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا: "آج ہر پاکستانی خوشی کے جذبات سے لبریز ہے، قوم ناقابلِ شکست ہے اور دشمن کی پانچ گنا بڑی فوج پر فتح حاصل کی گئی ہے۔”

مزید پڑھیں؛پاکستان نے آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص کی تکمیل کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ بھارت نے آپریشن کا نام "سِندور” رکھا اور خود ہی اسے کمزوری سے تعبیر کیا، جبکہ پاکستان نے اسے آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص یعنی آہنی دیوار کا نام دے کر اپنی عسکری قوت کو منوایا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ "ہم اللہ کے شکر گزار ہیں جس نے ہماری لاج رکھی۔ پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بجائے صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، اور یہ اسلام کی امن پسند تعلیمات کا مظہر ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے، ہم عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کو اسلام کے تابع بنائیں گے، اپنی جان و مال قربان کریں گے، کرپشن اور رشوت کا خاتمہ کریں گے، اختلافات بھلا کر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے رہیں گے۔”

آخر میں مفتی تقی عثمانی نے ملک بھر کے نوجوانوں، علماء، اور شہریوں کو متحد ہونے، اللہ کی نصرت پر بھروسہ رکھنے، اور ملک کی خدمت کے لیے ہر میدان میں کردار ادا کرنے کا پیغام دیا

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts