Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بی آر ٹی اور بلیو لائن پراجیکٹ مکمل ہونے سے عوام کا مسئلہ حل ہو جائے گا، کمشنر کراچی

Commissioner Karachi
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت کے بی آر ٹی اوربلیولائن پروجیکٹ کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک، ایس ایس ڈبلیو ایم بی، کے ایم ڈی کے علاوہ پولیس افسران اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
کمشنر کراچی نے اجلاس میں ہر ادارے کے افسر سے آگاہی حاصل کی۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ کراچی کے اہم پر اجیکٹ ہیں جن کے مکمل ہونے سے کر اچی کے عوام کا بہت اہم مسئلہ حل ہو جائے گا
سید حسن نقوی نے کہا اس لئے ہر ادارے کو اس کام میں اپنا بھر پورحصہ ڈالنا چاہئے اور جہاں میری مدد ہو میں ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے تیار ہوں، انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ رواں ہفتے میں تمام ادارے ان پراجیکٹس کا مشترکہ دورہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کو میں ان پراجیکٹ کا دورہ کرونگا اور موقع پر ہی فیصلے کے جائیں گے اس موقع پر اسد ضامن، پیرمحمد شاہ، فواد غفار سومرو نے تفصیل کے ساتھ کمشنر کراچی کو بریفنگ دی۔
بریفنگ میں دونوں پر اجیکٹ کی مشکلات اور ان کے حل کے لئے تجاویز دیں اور بتایا کہ دونوں پر اجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے اور انشا اللہ وقت مقررہ پر دونوں پر اجیکٹ مکمل ہو جائینگے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts