مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، پولیس نے ملزمان ارمغان اور شیراز کے خلاف عبوری چالان دوبارہ پراسیکیوشن آفس میں جمع کرادیا ہے۔ پولیس نے پراسیکیوٹر کے سابقہ اعتراضات دور کر کے چالان کو دوبارہ مکمل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹر کی جانب سے عبوری چالان کی اسکروٹنی مکمل کرلی گئی ہے، اور امکان ہے کہ آج ہی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں یہ چالان جمع کروایا جائے گا۔
پولیس چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمان ارمغان اور شیراز کے خلاف 40 سے زائد گواہان کو شامل کیا گیا ہے، جن میں سے دو عینی شاہدین نے عدالت میں دونوں ملزمان کو شناخت بھی کیا ہے۔ ان گواہوں کے بیانات دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
چالان کے مطابق ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو اپنے گھر بلا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں ارمغان اور شیراز نے مقتول کو اسی کی گاڑی میں بلوچستان لے جا کر زندہ جلایا۔