Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان جنگ بندی کے معاہدے پر مخلصانہ عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ بندی کے معاہدے پر مخلصانہ عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی خارجہ سیکرٹری کے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے متعلق بیان سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جنگ بندی پر مؤثر عملدرآمد سے متعلق کسی بھی مسئلے کو مناسب سطح پر رابطے کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ زمینی سطح پر تعینات افواج کو بھی تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:بھارتی سرکاری میڈیا نے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بھارتی الزام کی تردید کردی

شفقت علی خان نے کہا کہ اگرچہ بعض علاقوں میں بھارت کی جانب سے خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، لیکن ہماری افواج ذمہ داری اور ضبط و تحمل کے ساتھ صورتحال کو سنبھال رہی ہیں۔

بیان کے مطابق عوام کے دباؤ پر پاکستان کو فوری اقدام اٹھانا پڑا۔ آپریشن بُنیان مرصوص درست ، محدود اور متوازن تھا ۔ جس میں صرف ان بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے جارحیت ہوئی ۔ پاکستان نے شہری ہلاکتوں سے گریز کیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts