Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارتی سرکاری میڈیا نے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بھارتی الزام کی تردید کردی

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے الزام کی خود بھارتی سرکاری میڈیا پریس ٹرسٹ نے تردید کردی ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کئی روز بعد زندگی معمول پر لوٹ آئی ہے، رات کو کوئی فائرنگ اور گولا باری نہیں ہوئی نہ ہی کوئی ڈرون آیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 6 روزہ شدید کشیدگی کے بعد گزشتہ شب پرسکون تھی، ہفتے کی شب 11 بجے کے بعد لائن آف کنٹرول پر کسی بھی سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مقبوضہ وادی کے باسیوں نے طیاروں، میزائلوں اور ڈرونز کی گونج کے بغیر سکون سے گزاری۔ یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان نے ہفتے کی شام لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر فائر بندی پر متفق ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts