Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان اور بھارت کے درمیان برسوں پرانا تنازع حل کرواؤں گا:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک پہنچنے کے لیے دونوں ملکوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور ثابت قدم قیادت پر انھیں بے حد فخر ہے، خدا پاکستان اور انڈیا کی قیادت کو کامیاب کرے، اس نے بہت اچھا کام کیا۔

مزید پڑھیں:حملے سے جنگ بندی تک بھارتی ہزیمت کی کہانی

انھوں نے مزید کہا بھارت اور پاکستان نے دانش مندی، ہمت اور بصیرت کے ساتھ صورت حال کو سمجھا، دونوں ممالک نے سمجھا کہ جارحیت کو روکنے کا وقت آ چکا ہے۔ امریکی صدر نے کہا دونوں ممالک کے درمیان تنازعے میں لاکھوں نیک اور معصوم لوگ مارے جا سکتے تھے، مجھے فخر ہے کہ امریکا اس تاریخی اور جرات مندانہ فیصلے تک پہنچنے میں آپ کی مدد کر سکا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts