Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان نے کئی بھارتی حساس اداروں کی آفیشل ویب سائٹس ہیک کر لی

پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی سمیت کئی حساس اور کلیدی اداروں کی آفیشل ویب سائٹس ہیک کر لی۔

پاکستانی سائبر حملے میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن کی ویب سائٹس شامل ہیں۔

ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز بھی شامل ہیں جبکہ یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا اور انڈین ایئرفورس مہاراشٹر کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی سائبر حملے میں بھارت کی ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اُڑا دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر اسٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا بھی ریکارڈ اُڑا دیا گیا ہے جبکہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کرلیے گئے ہیں۔ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی فیڈرز کے گرڈ کو بھی ناکارہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان بھارت میں سائبر وار،4 بھارتی ویب سائٹ ہیک

واضح رہے کہ آج صبح بعد از نمازِ فجر پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ’الفتح میزائل‘ کی لانچ کے ساتھ آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان کی عسکری قیادت نے فیصلہ کیا کہ بھارت نے اب مزید جارحیت کی تو اس کے ہائی ویلیو زونز کو نشانہ بنایا جائے گا، ہائی ویلیو زونز میں بھارت کے اقتصادی اہداف بھی شامل ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts