Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت نے سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس بیڑا کراچی کے قریب تعینات کر دیا،برطانوی اخبار

India warships

برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف” کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنے جنگی بحری جہازوں کا ایک طاقتور بیڑا، جس میں ایئرکرافٹ کیریئر، ڈسٹرائرز اور میزائل فریگیٹس شامل ہیں، پاکستان کے قریب شمالی بحیرہ عرب میں تعینات کر دیا ہے۔

یہ جنگی بحری بیڑا کراچی سے محض 300 سے 400 میل کی دوری پر موجود ہے، جس سے پاکستان کا سب سے بڑا ساحلی شہر میزائل حملے کی زد میں آ چکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ کی اس جارحانہ تعیناتی میں موجود جنگی جہاز براہموس میزائل سے لیس ہیں، جو بھارت اور روس کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

یہ میزائل 300 کلوگرام وار ہیڈ لے جانے اور آواز سے تین گنا تیز رفتاری (Mach 3) کے ساتھ 500 میل کی دوری تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان نیوزی کے ریٹائرڈ ایڈمرل فیصل شاہ نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارتی بحری جہاز اس وقت پاکستان کی سمندری حدود سے تقریباً 100 ناٹیکل میل دور ہیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے اپنے بحری بیڑے کو مزید 200 میل آگے بڑھایا، تو وہ پاکستان کے براہِ راست میزائل رینج میں آ جائے گا۔

ایڈمرل فیصل شاہ نے زور دے کر کہااگر بھارت نے مزید پیش قدمی کی کوشش کی تو پاکستان نیوی مکمل طور پر چوکنا اور جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ ہم بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔”

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts