Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

صوبہ سندھ،عوامی تحفظ کے لئے سائرن سسٹم کی بحالی کا عمل تیز،شہری دفاع بھی متحرک

سول ڈیفنس

سندھ حکومت کے ادارہ شہری دفاع نے ہنگامی حالات میں عوام کو فوری مدد فراہم کرنے اور ہوائی حملے کی صورت میں بروقت اطلاع دینے کے لیے سائرن نظام کی جدید بنیادوں پر بحالی کے اقدامات جنگی بنیادوں پر شروع کر دیے ہیں۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں سائرن کی مرمت اور بحالی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ عوامی سطح پر شہری دفاع (سول ڈیفنس) سے لوگ مطمئن نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے بھی صوبے میں موجود تربیت یافتہ ہزاروں کارکن ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

شہری دفاع کے ضوابط کے مطابق صوبائی وزارت داخلہ کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں سول ڈیفینس کا نظام فعال ہے، جسے ہدایات وفاقی وزارت داخلہ سے موصول ہوتی ہیں، جبکہ عملدرآمد کے لیے ڈپٹی کمشنراور ضلعی انتظامیہ کی معاونت حاصل کی جاتی ہے۔ یہ نظام جنگ و امن دونوں حالتوں میں متحرک رہتا ہے، تاہم اس میں جدید سہولیات کی کمی کی وجہ سے کچھ مشکلات درپیش ہیں۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں "سائرن نظام” کو متحرک کرنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں اور صوبے کے بیشتر اضلاع میں اس نظام کی فوری بحالی اور فعالیت کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ایک نیم خود مختار ادارہ ہے جو اس عمل میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔

صوبہ سندھ میں سائرن نظام کی فوری بحالی کا آغاز

شہری دفاع کے ہدایت نامے کے مطابق ہوائی حملے کی صورت میں عوام کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ حملے یا ہنگامی صورتحال میں سائرن بجایا جائے گا جو مسلسل بجتا رہے گا۔ اس دوران شہریوں کو چاہیے کہ وہ عمارت کے درمیانی کمرے کو بطور شیلٹر استعمال کریں اور بوسیدہ عمارتوں یا پلوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں۔

سائرن کی اطلاع پر "خندق” میں پناہ لینی چاہیے، جو "W”، "L” یا "V” کی شکل میں ہو۔ سائرن بجنے کے بعد گھروں کی بیرونی روشنی بند کر دی جائے۔ ہوائی بمباری کی صورت میں ہنگامی سامان، ابتدائی طبی امداد، موبائل فون یا ریڈیو اپنے پاس رکھیں اور بھاری سامان ساتھ نہ لے کر جائیں۔

اگر کسی علاقے میں گیس، پانی یا بجلی کی لائنیں متاثر ہو جائیں تو فوری متعلقہ حکام کو مطلع کریں۔ مشکوک افراد، غیر معمولی اشیاء یا بکس کی اطلاع فوراً پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔ اگر گھر میں دھواں بھر جائے تو ماسک یا گیلا کپڑا استعمال کریں، چہرے کو اچھی طرح ڈھانپیں اور کھڑکیاں کھول دیں تاکہ دھواں باہر نکل سکے۔

سول ڈیفنس کے کارکنان سے مکمل تعاون کریں۔ حالت جنگ یا ہنگامی صورت میں رضاکار تنظیموں اور افراد کو متحرک کریں اور اپنے علاقے کے دفاع کو منظم کریں۔ ایسی صورت میں قریبی سول ڈیفنس سینٹر یا متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

عوامی سطح پر شہری دفاع (سول ڈیفنس) سے لوگ مطمئن نہیں ہیں۔ سول ڈیفنس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مرزا خورشید بیگ کے مطابق کراچی میں دو روز قبل سائرن نظام کو چیک کیا گیا ہے، جبکہ شہری دفاع سے منسلک کارکنان اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ اور متحرک ہیں۔ اضلاع کو سائرن نظام کو فوری فعال کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود بہتر انداز میں کام جاری ہے۔

20 ہزار اسکاؤٹس اور سول ڈیفنس کارکنان الرٹ

سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری اختر میر کے مطابق صوبے میں 20 ہزار سے زائد تربیت یافتہ اور متحرک اسکاؤٹس کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ان میں سے 25 کارکنوں کو بین الاقوامی ادارہ "IHH” ترکی نے خصوصی تربیت فراہم کی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts