پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کا دسویں ایڈیشن ملکی سلامتی کے پیش نظر روک دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈکے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے باقی تمام آٹھ میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔ بھارت کی جانب سے مسلسل ڈرونز اورمیزائل حملوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے،
ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میچز کی منسوخی کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرکیا گیا ہے۔بھارتی جارحیت کے باعث قومی توجہ اور جذبات افواجِ پاکستان کے ساتھ جڑے ہیں
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور کھلاڑی شہداء کے لواحقین اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں
مزید پڑھیں؛ پاکستان کے جواب کا خوف، بھارت نے آئی پی ایل معطل کر دی، بھارتی میڈیا
کرکٹ ہماری خوشی کا ذریعہ ہے، مگر ملک کی خودمختاری اولین ترجیح ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر کرکٹ کو باوقار توقف دینا ضروری ہے۔کرکٹ ہماری خوشی کا ذریعہ ہے مگر ملک کی خودمختاری اولین ترجیح ہے۔ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کرکٹ کو باوقار توقف دینا ضروری ہے
پی سی بی نے واضح کیا کہ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ذہنی سکون اور ان کے اہلِ خانہ کے خدشات کا بھرپور احترام کرتا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کی سلامتی اور اعتماد کو یقینی بنانا ہے۔
"پی سی بی اور تمام کھلاڑی افواجِ پاکستان، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔”
پی سی بی نے پی ایس ایل کے تمام شرکاء،فرنچائزز، کھلاڑیوں، اسپانسرز، براڈکاسٹرز،کی کوششوں اور تعاون کو بھی سراہا