بھارت کی جانب سے 4 مئی کو روکا گیا پانی بگلیہار ڈیم سے پاکستان کی جانب چھوڑ دیا گیا ہے جس سے یہاں دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے جمعرات کو اپنے ڈیموں کے دروازے کھول دیے جس کے باعث بعد پاکستان میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔ محکمۂ انہار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 40710 کیوسک ہے اور اخراج 23810 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمۂ انہار نے بتایا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک دیا، دریائے جہلم میں بھی کمی کا خدشہ
واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ ماہ منگل کو جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔ جس کا الزام بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد کیاگیا اور آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 مئی کو بگلیہار ڈیم سے دریائے چناب کا پانی روک دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پانی کے شدید دباؤ کے باعث بھارت کو بگلیہار ڈیم سے پانی چھوڑنا پڑا تھا۔