Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

35 ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر 2025 تک کراچی میں کرانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 35 ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر 2025 تک کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد کی سربراہی پی او اے کے صدر عارف سعید نے کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کے شیڈول اور اس کی منصوبہ بندی پر گفتگو کی گئی، سیکریٹری اسپورٹس سندھ عبد العلیم لاشاری نے جاری تیاریوں اور لاجسٹک منصوبوں پر بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں نیشنل گیمز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وفد کو گیمز کی کامیابی کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں 35 ویں نیشنل گیمز کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 18 سال بعد نیشنل گیمز کا یکم مئی سے انعقاد ہوگا، صوبائی وزیر کھیل

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نوجوان کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نئے سوئمنگ پول کی تعمیر اور جدید الیکٹرانک ٹائمنگ و اسکورنگ سسٹمز کی خریداری کا بھی اعلان کیا۔

صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ کو فرسٹ نیشنل گیمز کے آغاز سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے نیشنل گیمز کی ترقی میں وزیراعلیٰ سندھ کی حمایت کو سراہا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts