Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے متعدد علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مغربی لہر ملک کے بالائی و وسطی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کے سبب آج سے یہ سسٹم ملک کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے مضافات میں آج کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں مشرق سے خشک ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts