Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاک بھارت کشیدگی، پاکستان نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کردیے، تعداد 77 ہوگئی

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بھی بھارت کے کئی ڈرونز تباہ کردیے گئے ہیں۔

میڈٰیا رپورٹ کے مطابق وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں۔ ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن اور 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا جس کے بعد اب تک دشمن کے کُل 77 ڈرونز کو تباہ کیا جاچکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےتمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہے تھے، پاکستان کا دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کے حملے مسلسل ناکام بنا رہا ہے، ہروپ ڈرون کی ٹریکنگ سے واضح ہے پاکستان کادفاعی اور ایئرڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔

ہمارے ایئرڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ چھوٹے ڈرونز بھی ٹریک کرلیتا ہے، جب بھی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے،شہری علاقوں،کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مار گرانے کا آپریشنل طریقہ کارہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں بھارتی حملے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس جاری

دوسری جانب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک مرتبہ پھر بھارتی جارحیت میں پہل کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر پاک فوج نے بھی پھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا، بھارت نے تیسری رات لگاتار حملہ کیا ہے، 30 سے زائد پاکستانی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts