پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 883 پر آگیا۔
ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 5 ہزار 946 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث ٹریڈنگ معطل ہوگئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ 6 فیصد گرکر کریش کر گئی تھی جس کے باعث ٹریڈنگ 1 گھنٹے کے لیے معطل ہوئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 3 ہزار 30 پوائنٹس پر ٹریڈنگ کررہی تھی۔
مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان، 848 پوائٹنس کی کمی
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیدید مندی کے بعد کاروبار کا اختتام ہوگیا تھا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار رہی تھی، کاروبار کا اختتام 6482 پوائنٹس کی مندی پر ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 526 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ میں 6 فیصد کی کمی ہوئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 10 سے ایک لاکھ 4 ہزار تک کی حدیں برقرار نا رکھ سکا تھا، شدید مندی کے باعث ساڑھے بارہ بجے مارکیٹ میں ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل بھی کی گئی تھی۔ مارکیٹ میں پورا دن 35 ارب روپے مالیت کے 65 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، 35 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 373 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی تھی۔