جامعہ کراچی میں پھٹنے والی لائن کی مرمت ہوجانے کے باوجود شہر میں پانی کی سپلائی معمول پر نہ آ سکی ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں شہر کا 30 فیصد سے زائد حصہ پانی سے محروم ہے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے اندر پھٹنے والی واٹر کارپوریشن کی 84 انچ لائن کا مرمتی کام اتوار کو مکمل کیا گیا تھا، مرمتی کام مکمل ہونے کہ 72 گھنٹے بعد بھی واٹر کارپوریشن حکام کی جانب سے پانی کی سپلائی بحال نہ کی جا سکی ہے۔
مزید پڑھیں84 انچ قطرلائن کا مرمتی کام جاری ہے، کل دوپہر تک پانی کی سپلائی بحال ہوجائے گی: میئر کراچی
گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، گلشن اقبال، لیاقت آباد، ناظم آباد، گولیمار، لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل اور ملحقہ علاقے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کو مہنگے داموں واٹر ٹینکرز خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، شہر تین گنا زیادہ پیسے دے کر ہائیڈرینٹس سے پانی کے ٹینکرز لینے پر مجبور ہے۔
یاد رہے کہ جامعہ کراچی میں 84 انچ کی پانی سپلائی لائن گزشتہ منگل کو پھٹی تھی، اتوار کے روز لائن کا مرمتی کام مکمل ہوا تھا۔