Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد

laser

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف لیزر لائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق تمام ہوائی اڈوں کے اردگرد لیزر لائٹس کی فروخت اور استعمال دو ماہ کے لیے بند کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیزربیم سے پائلٹس کی بینائی متاثر ہوسکتی ہے جس سے ہوائی حادثات کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں؛ کراچی سمیت صوبے بھر میں 15 جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائدکرنے کا اعلان

پابندی کا اطلاع 6 مئی سے 5 جولائی 2025 تک جاری رہے گا، متعلقہ تھانوں کو خلاف ورزی کی رپورٹ پر فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر سائٹ ایریا اور کیماڑی کے اضلاع میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی۔

یہ نفاذ 24 جون تک موثر رہے گا، جس میں گرین بیلٹس، عوامی مقامات اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں پھینکے جانے والے ملبے پر پابندی بھی شامل ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts