Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لال قلعے کا قبضہ دیا جائے: مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گئی

مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم نے بھارتی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لال قلعے کا قبضہ انہیں دیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ اگر لال قلعہ دے دیا تو پھر آپ آگرہ اور فتح پور سیکری کے قلعے بھی مانگیں گی۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنا نے سلطانہ بیگم کا دعویٰ مسترد کرکے لال قلعے کے قبضے کی درخواست مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلطانہ بیگم نے اس سے قبل دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس نے 2021 اور 2024 میں ان کی درخواست مسترد کردی تھی، ہائی کورٹ نے عدالت سے رجوع کرنے میں 150 سال کی غیر معمولی تاخیر کو درخواست مسترد کرنے کی وجہ بتایا تھا۔

واضح رہے کہ لال قلعہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں واقعہ ہے، جس کی ایک تاریخی حیثیت ہے، یہ مغلیہ حکمرانوں کی رہائشگاہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts