Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات نیب سے اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات نئے آرڈیننس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) سے اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے چیف سیکریٹری سندھ سے کرپشن کے خلاف انکوائری کی درخواست کردی، درخواست میں من پسند ٹھیکیداروں کو خلاف ضابطہ اربوں روپے کے ٹھیکے دینے اور رشوت لینے کی بھی نشاہدہی کی گئی ہے۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات اب اینٹی کرپشن کے ہاتھ میں چلی گئی، نئے آرڈیننس کے بعد این آئی سی وی ڈی میں کرپشن کی تحقیقات نیب کے بجائے اینٹی کرپشن سندھ کرے گا۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خورد برد کا انکشاف

نیب کراچی کے چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کیے گئے مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ غیرقانونی تقرریوں، اربوں روپے کے غیر قانونی الاؤنسز اور مراعات دینے کی انکوائری کی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ من پسند ٹھیکیداروں کو خلاف ضابطہ اربوں روپے کے ٹھیکے اور ان کے عوض رشوت لی گئی، جس کو تحقیقات کا حصہ بنایا جائے۔ نیب کراچی کے مراسلے میں این آئی سی وی ڈی کراچی میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کی جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts