وفاقی حکومت نے کراچی کو فراہم کی جانے والی بجلی میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی والوں کو ملنے والی بجلی میں اضافہ کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو 900 کے بجائے 1600 میگاوآ ٹ بجلی فراہم کی جائیگی۔ واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی سمیت ملک بھر کیلئے نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکریٹری پاور کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اب 1600 میگا واٹ بجلی لے سکتی ہے، مزید بجلی بھی دی جا سکتی ہے تاکہ کے الیکٹرک صارفین کو سستی بجلی مل سکے۔