محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارش اور شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے نئی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
لیکن اب محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ شمال مشرقی خشک ہواؤں کی وجہ سے کراچی میں بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، کراچی آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، سمندری ہوائیں منقطع ہے، جس سے گرمی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے، نمی کے زائد ہونے سے محسوس کیے جانے والے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، دن میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اورمرطوب رہے گا اور درجہ حرارت38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔
شمال مشرقی سمت سے6کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔ دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہےگا لیکن چند ایک مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کے مضافات میں کل شام گرج چمک اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
سندھ کے عمر کوٹ، تھرپارکر اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔ نورپور تھل میں سب سے زیادہ 38 ملی میٹر، سرگودھا 28، اور خیرپور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تربت میں درجہ حرارت 45، نوکنڈی اور دالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے لیکن کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی توکہیں تیز بارش متوقع ہے۔