Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانیوں کے لیے گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس کا اعلان

پاکستان میں نوجوانوں کے لیے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس 2025 کے آغاز کردیا گیا۔ یہ پروگرام گوگل، ٹیک ویلی، اور InnoVista کی شراکت سے شروع کیا جارہا ہے ۔جس کا مقصد نوجوانوں کو آن لائن تربیت کے زریعے عالمی معیارکی ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

یہ اسکالرشپس مکمل طور پر مفت ہیں اور آن لائن پلیٹ فارم کورسیرا کے ذریعے دستیاب ہیں۔ جو سیکھنے والوں کو اپنی صلاحیت  اوقات کار اور رفتار کے مطابق سیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ سال 2025 میں 100,000 اسکالرشپس کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

خواہشمند افراد  ڈیٹا اینالیٹکس، آئی ٹی سپورٹ، سائبر سیکیورٹی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس، یوزر ایکسپیرینس (UX) ڈیزائن، پروجیکٹ مینجمنٹ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ایسنشلز،ایڈوانسڈ ڈیٹا اینالیٹکس، بزنس انٹیلیجنس،  اور آئی ٹی آٹومیشن ود پائتھن میں سے کسی کورس کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔

گوگل کورس میں اپلائی کرنے کے لئے درخواست گزار کا پاکستانی شہری ہونا، اٹھارہ سال یا اس سے ذائد عمر اور شناختی کارڈ کا رکھنا ضرروی ہے ۔ پروگرام میں خواتین کی 40 فیصد شرکت کا حدف مقرر کیا گیا ہے ۔

کورس میں دلچسپی رکھنے والے ٹیک ویلی کی ویب سائیٹ

https://techvalley.pk/grow-with-google/

پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔

ویب سائیٹ پر اپلائی ناو کے آپشن کو پریس کریں

ایک سادہ سا گوگل فارم اوپن ہو جائے گا۔

فارم پر پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیں اور سبمٹ کو پریس کردیں

درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 مئی 2025 ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts